سمارٹ فون کی صفائی،ایسی مٹی جو موبائل کو نیا بنا دے

 سمارٹ فون کی صفائی،ایسی مٹی جو موبائل کو نیا بنا دے

لاہور(نیٹ نیوز)سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی ایک عام شکایت یہ ہے کہ کچھ ہی عرصے میں موبائل کے اندر گرد و غبار جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے

 اب اس مسئلے کا ایک حیران کن مگر مؤثر حل سامنے آ چکا ہے ، جو دیکھنے میں تو عام مٹی جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں سمارٹ فون کی صفائی کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ دراصل ایک منفرد صفائی کی پُٹّی ہے جو موبائل فون کلینر کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور ان باریک جگہوں سے بھی گرد و غبار نکال لیتی ہے جہاں روایتی طریقے ناکام ہو جاتے ہیں۔یہ پُٹّی ربڑ اور نرم مٹی جیسے مواد کا امتزاج ہوتی ہے ، جو نہایت لچکدار اور ہلکی سی چپچپی ہوتی ہے ۔ اسی خاصیت کی بدولت یہ سمارٹ فون کے تنگ اور حساس حصوں میں آسانی سے داخل ہو جاتی ہے چند سیکنڈ بعد پُٹّی کو ہٹا لیا جائے تو گندگی اس کے ساتھ باہر آ جاتی ہے اور یوں چند ہی منٹوں میں فون بغیر کسی خطرے کے صاف ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں