دہائیوں بعد نظر کے چشمے مکمل طور پر بدلنے کیلئے تیار
ہیلنسکی(نیٹ نیوز)دہائیوں سے کمزور بینائی کے لیے استعمال ہونے والے چشمے یا آئی گلاسز لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں مگر اب ایک کمپنی ان چشموں میں انقلابی تبدیلی لانے والی ہے۔
کمپنی کے نئے آٹوفوکس چشمے خودکار طور پر رئیل ٹائم میں تبدیل ہوکر دور یا قریب دیکھنے میں مدد فراہم کریں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایک ہی چشمہ قریب یا دور کی کمزور نظر کے مالک افراد کے لیے کافی ہوگا۔فن لینڈ کی کمپنی آئی ایکس آئی کے یہ چشمے آٹو فوکس کی صلاحیت سے لیس ہیں آٹو فوکس لینسز بنیادی طور پر 3 مختلف لینسز کا امتزاج ہیں۔دور کی نظر، درمیانی نظر اور قریب کی نظر کے لینسز کو مدغم کر دیا گیا ہے جس سے قریب کی چیزوں جیسے مطالعہ کرنے ، دور کی چیزوں کو دیکھنا اور دیگر کام ایک ہی چشمے سے کرنا ممکن ہوگیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق ابھی مستقبل کے یہ چشمے تیاری کے عمل سے گزر رہے