انوکھا روبوٹ جو آپ کیساتھ زندگی بھر رہتا ہے
لاس ویگاس (نیٹ نیوز)لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر ٹیک اے وے نامی ایک کمپنی نے ایسا انوکھا روبوٹ متعارف کرایا ہے جسے آپ پالتو جانور کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
اور یہ آرام سے جیب میں بھی آجاتا ہے تو اسے کہیں بھی ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ یہ اے آئی ساتھی روبوٹ ہتھیلی کے حجم کا ایک کھلونا ہے جو انڈے کی ساخت کا ہے جس کے کان ہیں اور چہرے پر ایک سکرین موجود ہے ۔ اس کی زندگی کا آغاز ایک بند انڈے سے ہوتا ہے اور جب چھلکا ٹوٹتا ہے تو اس کا چہرہ نظر آتا ہے ۔اس کے بعد آپ کو اس کی نگہداشت کرنا ہوتی ہے اور توجہ دینا ہوتی ہے تاکہ وہ بچپن اور لڑکپن کے دور سے گزر سکے ۔جب یہ باشعور یا بالغ ہو جاتا ہے تو پھر اپنا خیال خود رکھنے کے قابل ہو جاتا ہے اور ہاں یہ عام جانوروں کی طرح کبھی مرتا نہیں، البتہ چارجنگ کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔