9مئی میں سہیل آفریدی ملوث توسزا ہونی چاہیے ، فیصل کنڈی

9مئی میں سہیل آفریدی ملوث  توسزا ہونی چاہیے ، فیصل کنڈی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سانحہ 9مئی میں سہیل آفریدی سمیت جو بھی ملوث ہیں اُنہیں سزا ہونی چاہیے۔

سانحہ 9مئی کے ملزمان کو جلد سزائیں ہوتیں تو ایسے حالات نہ دیکھنا پڑتے ، عدالتوں سے درخواست ہے سانحہ نومئی کے ملزمان کو جلد سزائیں دی جائیں ،مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی فیصلہ کرے اختیار کس کے پاس ہے ۔افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، اسرائیل ،بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتے ہیں، پاکستان نے اس حوالے سے تمام عالمی فورمز پر ثبوت دیئے ۔دہشت گردی واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کون سے ثبوت چاہئیں؟۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں