اسلام آبادگیس دھما کا ، جاں بحق افرادکے ورثا کیلئے امداد کا اعلان
وزارت مذہبی امور متوفیوں کے ورثاکوپانچ پانچ لاکھ،زخمیوں کو50ہزارفی کس دیگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے گیس دھما کا سے متاثرہ مسیحی خاندان کے ورثا کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جی سیون میں گیس دھما کا میں جو لوگ فوت ہو گئے ان کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو وزارت کی جانب سے پچاس ہزار فی کس دئیے جائیں گے ، یتیم بچی کے جہیز کے لیے اپنے خصوصی فنڈ سے مالی معاونت کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز دھماکا سے متاثرہ گھر کے دورے کے دوران کیا۔ انہوںنے متاثرین سے کہا ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہاں جو ناگہانی آفت آئی اس کی ساری تفصیل وزیراعظم تک پہنچائیں گے ، وزارت مذہبی امور جو بھی کر سکتی ہے وہ ضرورکرے گی ۔