وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے :فضل الرحمن

وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے :فضل الرحمن

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بحرانوں کا شکار ہے ، مرکزی امیر ہمیشہ دین اور ملک کا دفاع کیا ہے آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، گفتگو

اسلام آباد / کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہر محاذ پر شعائر اسلام، عقیدہ ختم نبوت، ناموس صحابہ تحفظ دینی مدارس اور ملکی استحکام کی جنگ لڑیں گے ہم کسی بھی صورت دین کی بنیادی اقدار اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بحرانوں کا شکار ہے ۔پارٹی کے صوبائی رہنما حافظ خلیل احمد کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں جہاں عالمی اور اندرونی قوتیں ہماری دینی اقدار اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں، وہاں جمعیت علما اسلام کا کردار ایک مضبوط دیوار کی طرح ہے ۔ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی اس راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔جب تک ہمارے نوجوان اور قوم دینی اقدار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہیں گے ، کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں