کرایہ پر دی گئی سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے کا فیصلہ
اقدام سرکاری رہائشگاہیں الاٹ کروا کر آگے کرایہ پردینے کی شکایات پرکیاگیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اداروں کے سربراہوں کو عملدرآمد کی ہدایت کردی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ نے نجی طور پر کرایہ پردی جانے والی تمام سرکاری رہائشگاہوں اور کوارٹروں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے علم میں آیا تھا کہ بعض محکموں نے سرکاری رہائشگاہیں الاٹ کروا کر آگے کرایہ پر دی ہوئی ہیں اور کئی سرکاری کوارٹروں میں دکانیں اور جم خانے بنے ہوئے ہیں اور درجنوں سرکاری کوارٹروں میں الاٹیوں کی بجائے پرائیویٹ اور غیر متعلقہ افراد قیام پذیر ہیں۔