مریم نواز سے جلن کیوں ؟،خدا نے انہیں بنایا ہی اچھا ہے :عظمیٰ بخاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز کے بارے میں بکواس کی جارہی ہے۔
کہ وہ اپنے بیٹے جنید کی شادی میں اتنا تیار تھیں کہ دلہن لائم لائٹ میں نہیں آئی، اصل بات یہ ہے کہ جب مریم تیار نہیں ہوتیں اور عام دنوں میں وہ دفتر آتی ہیں وہ تب بھی لائم لائٹ میں ہی ہوتی ہیں۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظمی ٰبخاری نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو مریم نواز سے جلن ہے کہ وہ اچھی کیوں دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں اچھا بنایا ہے کیا کریں۔جب میں نے سوشل میڈیا پر یہ طوفان بدتمیزی دیکھا تو سوچا کتنے بدقسمت لوگ ہیں، 70 سال میں شیروانی پہن کر کوئی دولہا بن سکتا ہے ، اس کا فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے اور مریم نواز اپنے جوان بیٹے کی شادی میں تیار کیوں نہیں ہوسکتیں؟۔