ایمان مزاری اور ہادی FIRمعاملہ ضلعی کچہری میں لیگل برانچ کو تالا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف نئی ایف آئی آر سامنے آنے کے معاملہ پر ضلعی کچہری میں لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔
بتایاجاتاہے کہ لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے ،سینئر پولیس افسران کے حکم پر لیگل برانچ کو تالا لگایا گیا، لیگل برانچ کے عملے سے سی آئی اے نے تفتیش شروع کردی، ایف آئی آر جولائی میں درج کی گئی تھی،ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے متعلقہ ایف آئی آر میں ضمانت نہیں کرائی گئی تھی۔