پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کا 38واں اجلاس 26 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا، جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق آئندہ اجلاس میں سرکاری محکموں سے متعلق سوالات و جوابات، تحریکِ التوا کار، زیرو آرڈرز اور مفاد عامہ سے متعلق اہم ایشوز زیر بحث لائے جائیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی شرکت متوقع ہے ، جبکہ اجلاس کے دوران مختلف قانون سازی اور پارلیمانی کارروائیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔