موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج : مصدق ملک

موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج : مصدق ملک

ٹریلین ڈالرز معیشت کیلئے چند افراد کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی، خطاب

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ، اس حوالے سے عالمی سطح پر واضح د ہرا معیار پایا جاتا ہے ۔ پاکستان کے کاربن کے اخراج کا حصہ انتہائی معمولی ہے ۔ انہوں نے بھارت کے پانی روکنے کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیلاب اور قحط کا سبب بن سکتا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف ناگہانی آفات کے باعث شدید جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ، عالمی سطح پر 10 ممالک 75 فیصد کاربن پیدا کرتے اور 85 فیصد گرین فنانسنگ حاصل کرتے ہیں، جبکہ باقی 180 ممالک متاثر رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی کے تحت دیہی اور شہری معیشت کو مضبوط کر کے زرعی پیداوار بڑھانے ، چھوٹے صنعتی یونٹس قائم کرنے اور ایس ایم ایز کو سرمایہ فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ پاکستان میں باعزت زندگی اور ٹریلین ڈالر اکانومی کا خواب حقیقت بن سکے ، اگر ٹریلین ڈالرز کی معیشت بنانی ہے تو چند افراد کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں