NHA دوران برفباری شاہراہیں کھلی رکھے ، عبد العلیم خان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو برف باری اور بارش کے دوران اور بعد میں سڑکیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
عبد العلیم خان نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے ، قومی شاہراہیں ہر صورت کھلی رکھی جائیں۔ وزیر مواصلات نے برفباری کے دوران این ایچ اے کے فیلڈ سٹاف کو الرٹ رہنے اور صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ سڑک بند ہونے یا کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری طور پر این ایچ اے سے رابطہ کریں۔