9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 21 فروری تک ملتوی
راولپنڈی ( خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 21 فروری تک ملتوی کردی ۔
مقدمات کی سماعت عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی ۔جج کی رخصت کے باعث سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کے طبی معائنے اور ذاتی معالجین کی ملاقات سے متعلق درخواست پر بھی سماعت نہ ہوسکی ۔درخواست کی سماعت بھی 2 فروری تک ملتوی کردی گئی سابق چیئرمین کے وکلا نے جمعرات کے روز درخواست دائر کی تھی ۔