اقتصادی ترقی کیلئے صلاحیت کو بڑھانا ضروری ، اسحاق ڈار

 اقتصادی ترقی کیلئے صلاحیت کو بڑھانا ضروری ، اسحاق ڈار

جی ایس پی پلس فائدہ مند تجارت کے لیے ایک اہم فریم ورک :خطاب

اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے تجارتی تعاون کو بڑھانے ، اقتصادی مشغولیت کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی ایس پی پلس باہمی طور پر فائدہ مند تجارت  کے لیے ایک اہم فریم ورک ہے ، انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی اقتصادی اصلاحات کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں تمام شعبوں میں اصلاحات اور سٹریٹجک اقدامات کے مربوط نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وقف پالیسی اور ترقیاتی ونگز کی تشکیل کا بھی احاطہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں