ڈیزل 11.30 روپے لٹر مہنگا، پٹرول کے نرخ برقرار : ایل پی جی قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ
ڈیزل کی نئی قیمت 268.38روپے لٹر ، ایل پی جی 266.5روپے کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 2667.40روپے کاہوگیا
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیزل مہنگا، پٹرول کی قیمت برقرار ،ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ ڈیزل فی لٹر 11روپے 30 پیسے مہنگا کیاگیا جبکہ پٹرول کی قیمت 253روپے 17 پیسے پر برقراررکھی گئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 30پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 268روپے 38پیسے فی لٹر ہوگئی۔
دوسری طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی)مہنگی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 11اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے ہوگی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم فروری سے ہوگا۔