ناحق سزاپر وکیل صاحب روزقیامت ذمہ دارہونگے :جسٹس ہاشم
2011کے قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کردی
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے کراچی میں 2011 کے قتل کیس میں مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ واقعہ کے وقت پولیس موقع پر پہنچی تھی لیکن ایف آئی آر2دن بعد نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں موبائل چوری کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا اور بعد میں مقتولین کی جانب سے کیس میں موبائل چوری کا رنگ دیا گیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے وکیل سے استفسار کیا آپ کیا چاہتے ہیں، بریت یا عمر قید؟ اور مزید کہا سزائے موت کا معاملہ ہے ناحق سزا ہو گئی تو روز قیامت وکیل صاحب ذمہ دار ہوں گے ۔عدالت نے گواہوں کی شناخت اور دیگر شواہد کی جانچ کے بعد مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا۔