جاز ورلڈ کا قازقستان کی کمپنی قازکوڈ ایل ایل پی کیساتھ شراکت داری کا اعلان

جاز ورلڈ کا قازقستان کی کمپنی قازکوڈ ایل ایل پی کیساتھ شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)جاز ورلڈ نے قازقستان کی کمپنی قازکوڈ ایل ایل پی کے ساتھ ایک اہم کراس بارڈر شراکت داری کا اعلان کیا جس کا مقصداے آئی اور سافٹ ویئر کی برآمدات کو تیز کرنا اور پاکستان و قازقستان کے درمیان ڈیجیٹل تجارت کو مضبوط بنانا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت جاز ورلڈ اور اس کا سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی ونگ ٹیکنوسِس، ویون گروپ کی کمپنی بی لائن قازقستان اور قازکوڈ کے ساتھ ملکر علاقائی تعاون کا ایک نیا ماڈل قائم کرینگے ۔ یہ شراکت مشترکہ جدت اور نئی مارکیٹ تک رسائی پر مرکوز ہے ۔ اس کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی سلوشنز کو وسطی ایشیا اور دیگر عالمی مارکیٹوں تک پھیلانا ہے ۔ مفاہمتی یادداشت ابتدائی طور پر تین سال کیلئے مؤثر رہے گی۔جاز ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ شراکت پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل ویلیو چین میں آگے لے جانے کے عزم کی عکاس ہے ۔ قازکوڈ ایل ایل پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولیکسی شراور نے کہا کہ جاز ورلڈ اور قازکوڈ کا مشترکہ مقصد ہے کہ مصنوعی ذہانت سے کاروبار اور معاشرے میں واضح اثر ڈالیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں