سونا 14800روپے تولہ مہنگا،ڈالر 3پیسے مزیدسستا

سونا 14800روپے تولہ مہنگا،ڈالر 3پیسے مزیدسستا

کراچی(بزنس ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں بدھ کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 148 ڈالر کے نمایاں اضافے سے ایک بار پھر 5 ہزار کی سطح کراس کرکے 5 ہزار 64 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 14 ہزار 800 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 689 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار671 روپے ہوگئی ۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 24 ہزار روپے کے روپے تاریخی اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 109 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 255 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 279.72 پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں