8 فروری کو لاہور میں سب سے بڑا پاور شو ہوگا:شفقت اعوان

8 فروری کو لاہور میں سب سے بڑا پاور شو ہوگا:شفقت اعوان

مشال یوسفزئی کامستقبل خراب ، خودکودرست نہ کیاتوپارٹی کاحصہ نہیں رہیں گی اڈیالہ کے باہر دھرنوں میں غیر حاضرارکان شریک ہوں:‘‘دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رکن اسمبلی شفقت اعوان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سب سے بڑا پاور شو لاہور میں ہوگا۔پارٹی میں کچھ لوگ ہیں جو دوسروں کے لیے کام کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ایکسپوز ہوتے جاتے ہیں۔ انہوں نے مشال یوسفزئی کی حرکات و سکنات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقبل خراب نظر آ رہا ہے اور اگر انہوں نے خود کو درست نہ کیا تو وہ پارٹی کا حصہ نہیں رہیں گی۔ مشال یوسفزئی کو چاہیے کہ وہ جن کے لیے کام کر رہی ہیں، ان کا کام کرنا چھوڑ دے اور بغیر بنیاد کے تنقید نہ کرے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں انہوں نے بتایا کہ اڈیالہ سے باہر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے ہوا تھا اور کسی ایک کی رائے پر نہیں۔ دھرنوں میں غیر حاضر ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اب شرکت کرنی چاہیے ۔ 8 فروری کو ہم نے تین چیزیں کرنی ہیں ،شٹر ڈاؤن، پہیہ جام اور رات کو مشعل بردار جلوس،اس کے علاوہ کوئی پلان نہیں،مشعل بردار جلوس یونین سطح پر ہو گا،ہم اس میں دیگر مسائل بھی شامل کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں