گل پلازہ آتشزدگی:عدالتی کمیشن کیلئے جسٹس آغا فیصل نامزد

گل پلازہ آتشزدگی:عدالتی کمیشن کیلئے جسٹس آغا فیصل نامزد

کراچی (سٹاف رپورٹر) گل پلازہ شاپنگ سینٹر کراچی میں آتشزدگی کے واقعے کی عدالتی انکوائری کے لیے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس آغا فیصل کو نامزد کر دیا گیا ہے ۔

 رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے جوابی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کی شق 3 اور سندھ حکومت کی درخواست پر ٹی او آرز کو مدنظر رکھتے ہوئے جسٹس آغا فیصل کو بطور سنگل ممبر کمیشن نامزد کیا ہے ۔ مکتوب میں بتایا گیا ہے کمیشن گل پلازہ شاپنگ سینٹر کراچی میں آگ لگنے کے اسباب کا تعین اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ کمیشن کی مدت حکومتِ سندھ کی جانب سے مقرر اور نوٹیفائی کی جائے گی۔حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی انکوائری کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے جج نامزدگی طلب کی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر سندھ حکومت سے ٹی او آرز طلب کئے تھے جن کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس آغا فیصل کو عدالتی کمیشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں