ٹی ٹونٹی رینکنگ، آل راؤنڈرز میں صائم کا دوبارہ پہلا نمبر

ٹی ٹونٹی رینکنگ، آل راؤنڈرز میں صائم کا دوبارہ پہلا نمبر

ٹی ٹونٹی رینکنگ، آل راؤنڈرز میں صائم کا دوبارہ پہلا نمبر بابر کا تنزلی کے بعد 34 واں نمبر ،بولنگ میں ابرار احمد دوسرے نمبر پر آ گئے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے باعث ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق 23 سالہ صائم ایوب نے زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ دیا۔صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 119 رنز سکور کیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی تازہ رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے ۔سپنر ابرار احمد دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 28 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔محمد نواز نے بھی پانچ وکٹیں لینے کے بعد آٹھ درجے ترقی پا کر بولرز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ایک درجے ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ۔شاہین شاہ آفریدی بھی پانچ درجے ترقی سے انیسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بیٹنگ رینکنگ میں صائم ایوب آٹھ درجے ترقی سے ستائیسویں اور سلمان علی آغا بارہ درجے ترقی سے انتیسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔تاہم صاحبزادہ آسٹریلیا کے خلاف خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور دو درجے تنزلی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ۔بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر چلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں