پولیس کی کارروائی، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد، میاں بیوی گرفتار
لاہور (آئی این پی)شاہدرہ ٹاؤن پولیس خفیہ اطلاع پر پہنچی تو ملزمان دلدار اور اسکی بیوی نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی ناکام کوشش کی، تاہم پولیس نے موٹر سائیکل سوار دونوں میاں بیوی ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزمان کے قبضہ سے 19کلو چرس اور 1000گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار پلاسٹک توڑے کے ذریعے لاہور میں منشیات کی سپلائی کرتے ،پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمان جوڑے کی شکل میں نکلتے ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رضوان چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔