دیپالپور:کرنٹ لگنے سے لیسکو کا لائن مین جاں بحق

دیپالپور:کرنٹ لگنے سے لیسکو کا لائن مین جاں بحق

حافظ جہانگیر ٹرانسمشن لائن پر کام کرتے کرنٹ لگنے سے نیچے جاگرا واقعہ کے وقت علاقے کی بجلی بند تھی، جہانگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا

دیپالپور (تحصیل رپورٹر)دیپالپور میں گرڈ سٹیشن کے سامنے بجلی کی مین ٹرانسمشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نیچے گر کر لیسکو کا لائن مین جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حویلی لکھا روڈ پر بجلی کی مرمت کے کام کے دوران اچانک کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگنے کے باعث لائن مین حافظ محمد جہانگیر پول سے نیچے گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کے وقت علاقے کی بجلی بند بتائی جا رہی تھی ،تاہم اہلخانہ اور شہریوں نے مبینہ طور پر واقعہ کے حقائق چھپانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر 15 پر اطلاع دی۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں