عثمان وزیر کی اگلی فائٹ بھارتی باکسر سے 28فروری کو ہوگی

عثمان وزیر کی اگلی فائٹ بھارتی  باکسر سے 28فروری کو ہوگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے باکسر عثمان وزیر کی اگلی فائٹ بھارتی باکسر سے ہوگی۔ عثمان وزیر بھارتی باکسر مہیش کے خلاف 28 فروری کو رنگ میں اْتریں گے ، عثمان وزیر روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے پرجوش ہیں

 اس حوالے سے عثمان وزیر نے بتایا کہ وہ بھارت کے باکسر مہیش کے خلاف اگلی فائٹ تھائی لینڈ میں لڑیں گے ، اٹھارہویں فائٹ میں بھی ناقابلِ شکست رہنا میرا ہدف ہے ، قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں