آئینی عدالت:27ویں ترمیم کے بعد عوامی مفادکی پہلی درخواست دائر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئینی عدالت میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عوامی مفاد کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے۔
کہ سمنگلی روڈ کوئٹہ پر بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی کی زمین پر فلائی اوور کی تعمیر غیر قانونی قرار دی جائے ، عدالت تعمیر فوری روکنے کا حکم دے ، انسٹیٹیوٹ آف نیفرولوجی صوبے کا واحد گردوں کا ہسپتال ہے ، فلائی اوور کی تعمیر مریضوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی اور ایمبولینس کی آمد و رفت، ایمرجنسی رسائی اور ڈائیلاسز سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔