آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام :اچکزئی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نہ بھی ہوں تو اپنی قومی ذمہ داریاں جانتے ہیں ہم نے انگریزوں کے خلاف اپنا خون بہایا ہے۔
ہم تعصب کی بنیاد پر بات نہیں کرتے پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنایا جانا چاہیے ، آئین اور پارلیمنٹ مقدس ہیں۔آئین کے دائرے میں رہنے والی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،جو آئین کا احترام کرتا ہے ہم اسے سلیوٹ کرتے ہیں لیکن جو آئین کو روندے گا اسے مردہ باد نہ کہنے والا ہر پاکستانی مجرم ہے ۔قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے خطاب پر‘‘ ردِ عمل’’ میں کہا ہے کہ کبھی جذباتی باتیں نہیں کیں، جو الفاظ ادا کئے ان پر قائم ہوں ۔