اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ17ماہ بعد منظور

اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی  رکنیت سے استعفیٰ17ماہ بعد منظور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

 اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے ،یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفی ٰدیا تھا جو 17 مہینے بعد منظور کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات حاصل کرتے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں