ممکن ہے جنرل (ر)باجوہ پر اٹیک ہوا ہو:رانا ثنا اللہ

ممکن ہے جنرل (ر)باجوہ پر اٹیک ہوا ہو:رانا ثنا اللہ

واش روم میں گرنے سے اتنی گہری چوٹ نہیں آسکتی ، خبر سن کر افسوس ہوا سہیل آفریدی امن احتجاج پرآئینگے تو ملاقات ہو جائیگی:دنیا مہر بخاری کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ نے کہا تھا کہ راناصاحب بڑے صحتمند ہو گئے ہیں،جب یہ جیل میں تھے تو بڑے سمارٹ تھے تو انہیں دوبارہ سمارٹ کرنا چاہئے ،اس وقت جنرل فیض حمید پاس کھڑے تھے ، اس کے جواب میں میں نے کہا تھا جو کیس آ پ نے میرے اوپر بنایا ہے اس کامیرا رب حساب لے گا،اسی دنیا میں کرے گا،جنرل (ر) باجوہ نے اُس وقت کہا کہ وہ کیس میں نے نہیں بنایا تھا، اُس تقریب میں میری باجوہ سے تلخی ہوئی تھی۔پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنرل (ر)باجوہ کے گر نے کی خبر سن کر افسوس ہوا ہے ، میں نے میڈیا سے خبر سنی ہے کہ جنرل (ر)باجوہ گرے ہیں۔

واش روم میں گرنے سے اتنی گہری چوٹ نہیں آسکتی، وہ کسی حادثے سے دو چار نہ ہوئے ہوں،ممکن ہے کہ ان پر اٹیک ہوا ہو، لیکن یہ اُدھوری خبر ہے ، میری دعا ہے اللہ تعالٰی ان کو صحت دے ،محمود اچکزئی نے بانی سے ملاقات بارے ابھی تک عدالت سے رجوع نہیں کیا،ملاقات کی اجازت دینا عدالت کا اختیار ہے ،8 فروری کل گزرا ہے ، حالات بہتر کیسے ہو گئے ،اس کیلئے سہیل آفریدی نے شہروں کے چکر لگائے ،لوگوں کو کہا تھا کہ 8 فروری کو باہر نکلو،سڑک بند کردو، دودن پہلے وہ اپنے موقف پر قائم تھے ، ان کا خیال تھا 8 فروری کا احتجاج کامیاب ہوجائے گا،8 فروری کی کال پر یہ کچھ نہیں کر سکے ۔سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پرآئیں گے اس دن ملاقات بھی ہو جائے گی، اُنہیں فی الحال ملاقات نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں