پاک فوج کسی صوبے یا ضلع کی نہیں:خواجہ آصف
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو بڑا غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے ، اس سے بڑا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی، اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے ۔ محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں،پاک فوج کسی صوبے یا ضلعے کی فوج نہیں ہے ۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان میں دو سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔