گورنر ہاؤس لسانیت پھیلانے قابل نفرت گفتگو کیلئے نہیں، شرجیل

گورنر ہاؤس لسانیت پھیلانے  قابل نفرت گفتگو کیلئے نہیں، شرجیل

کراچی (سٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے چند روز قبل گورنر ہائوس میں ایک تقریب ہوئی ۔

 اس میں جس طرح الفاظ کا چنائو ہوا، وہ لسانی بنیادوں پر نفرت انگیز گفتگو تھی، جن لوگوں نے تعصب کی بنیاد پر گفتگو کی، سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ شرجیل میمن نے یاد دلایا کہ اس سے پہلے بھی نفرت انگیز اور تعصب پرست  گفتگو ہوئی۔ گورنر ہائوس آئینی ادارہ ہے اس چیز کے لئے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں اس صوبے اور وفاق کے خلاف گفتگو ہوئی۔ شرجیل میمن کی گفتگو کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر شور کرنے لگے ، جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ میں نے گورنر صاحب کا نام نہیں لیا۔ میں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم این اے نے نفرت انگیز بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں