احتجاج کیس:علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

احتجاج کیس:علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

23فروری کو پیش ہونے ،آخری 2گواہوں پر جرح مکمل کرنے کا حکم،نوٹس جاری پولیس گاڑیاں نذرآتش کیس میں شاہ محمود،یاسمین راشد دیگر کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجدعلی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کو 23 فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہوں تفتیشی افسروں کو بھی طلب کر لیا، دریں اثنا کوٹ لکھپت جیل میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی،اعجاز چو دھری،ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملز موں کے خلاف نو مئی واقعات میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کوطلب کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں