عوام پر مہنگائی کا بوجھ قابل قبول نہیں:سہیل آفریدی
عوام ان کے باپ کے نوکر ہیں جو ان کی عیاشیوں کے لیے قربانی دیں 12ارب کا جہاز خریدلیا جاتا ہے پٹرول کی مد میں سبسڈی نہیں دی جاتی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کا جہاز خرید لیا جاتا ہے لیکن عوام کو پٹرول کی مد میں سبسڈی نہیں دی جاتی۔پشاور سٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٰ سہیل آفریدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے میٹنگ ہوئی ہے ،ہم نے وفاق پر واضح کیا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ قابل قبول نہیں،عوام ان کے باپ کے نوکر ہیں جو ان کی عیاشیوں کے لیے قربانی دیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب کورونا تھا پوری دنیا میں لاک ڈاؤن تھا مگر ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا، تحریک انصاف کے دور میں 150 روپے لٹر پٹرول تھا مہنگائی کی چیخیں لگائی گئیں، جب پٹرول 150 روپے مہنگا ہوا وہ آوازیں اب خاموش ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کفایت شعاری شروع سے کی اور غیر ضروری اخراجات کم کیے ہیں، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔