پنجاب:ٹیکس اصلاحات کا جامع نظام عملی نفاذ کی جانب گامزن

پنجاب:ٹیکس اصلاحات کا جامع نظام عملی نفاذ کی جانب گامزن

ریکارڈ میں خوردبرد کرنیوالوں کا ڈیٹا جلد مرتب کیا جائے : چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ٹیکس اصلاحات کا جامع نظام عملی نفاذ کی جانب گامزن ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں غیر رجسٹرڈ سروسز سیکٹر کیخلاف مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ فوڈ سیکٹر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹریشن کیلئے پی آر اے سے بھی رجسٹریشن لازم قرار دیدی گئی ۔

علاہ ازیں سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے ٹیکس وصولی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی آر اے نے ہدایت کی کہ صارفین سے ٹیکس کٹوتی اور بھاری سیلز کے باوجود ریکارڈ میں خورد برد کرنیوالوں کا ڈیٹا جلد مرتب کیا جائے ، لیگل فریم ورک میں بہتری اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے محکمانہ میکنزم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ سیلز ریکارڈ میں واضح خورد برد اور مسلسل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پوائنٹس کو سربمہر کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں