بھارت افغانستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی سے باز رہے :پاکستان

بھارت افغانستان میں دہشتگردوں  کی سرپرستی سے باز رہے :پاکستان

اسلام آباد(وقائع نگار)دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے افغانستان سے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 بھارت افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں، بشمول وہ گروہ جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے نظام کے زمرے میں آتے ہیں ،کی حمایت اور سرپرستی سے باز رہے۔ ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جاری اپنی کارروائیوں پر بھارتی مؤقف کو مکمل طور پر رد کرتا ہے ۔ترجمان کے مطابق بھارت نہ صرف ماضی بلکہ حالیہ عرصے میں بھی افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے ، اور اس کا یہ بیان اس کی کھلی منافقت اور د ہرے معیار کا عکاس ہے ۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چند ہفتے قبل بھارتی قیادت نے ایک ایسے قابض ملک کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا جو معصوم فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ہے ، جس سے بھارت کے د ہرے معیار مزید واضح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب انسدادِ دہشت گردی پالیسی پر بے جا تنقید کرنے کے بجائے بھارت کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں