بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے نیپرا سے رجوع کر لیا ، درخواست 31مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 31مارچ کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 15ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ سی پی پی اے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری میں پن بجلی کی پیداوار 23فیصد تھی ۔مقامی کوئلے سے 16فیصد ، درآمدی کوئلے سے 15فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں