ارتھ آور:وزیر اعظم کی کل شب 1 گھنٹہ لائٹس بند رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کل 28 مارچ (ہفتہ)کو ’’ارتھ آور‘‘ منانے کیلئے ملک بھر میں اس دن رات 8:30سے 9:30 بجے تک زیادہ سے زیادہ برقی لائٹس بند رکھنے کی ہدایت کر دی۔
کابینہ ڈویژن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام ’’ارتھ آور 2026‘‘کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا عنوان Give an Hour for Earth ہے ۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے ضیاع کو روکنا اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔