مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کا صیہونی منصوبہ ناکام :طاہر اشرفی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ 40 روز بعد مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی گئی اور مسجداقصیٰ کے دروازے کھل گئے جو صیہونیت کی ایک بار پھر شکست ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد سے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند تھے جس کے باعث رمضان المبارک میں تراویح اور عید کے موقع پر بھی نماز ادا نہیں کی جا سکی، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کا صیہونیت کا سو سالہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جبکہ مختلف ممالک نے بھی پاکستان کو مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے آگے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر سمیت امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے ، اس حوالے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے۔