ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 اعشاریہ 626 ارب ڈالر اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں  2 اعشاریہ 626 ارب ڈالر اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2اعشاریہ 626 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19اعشاریہ 269 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم14اعشاریہ 506 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں میں4اعشاریہ 763 ارب ڈالر تھا۔ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم21اعشاریہ 895 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم16اعشاریہ 40 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس5اعشاریہ 495 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر1اعشاریہ 894 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 732 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں