چھٹی کے بعد طلبہ کے سکولوں سے محفوظ انخلا ء کی نگرانی کاحکم

چھٹی کے بعد طلبہ کے سکولوں سے محفوظ انخلا ء کی نگرانی کاحکم

کلاس رومز، واش رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور گراؤنڈز کی مکمل چیکنگ لازمی قرار تمام طلبہ کے جانے تک ڈیوٹی سٹاف کے سکول چھوڑنے پرپابند ی،مراسلہ جاری

لاہور(خبر نگار)لاہور میں سکول چھٹی کے وقت طلبہ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھا لیے گئے ، محکمہ سکول ایجوکیشن کی ہدایت پر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکولوں کو اہم مراسلہ جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں میں طلبہ کی حفاظت سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔مراسلے کے مطابق سکول چھٹی کے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی طالبعلم سکول کے اندر موجود نہ رہے۔

اس مقصد کیلئے کلاس رومز، واش رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور گراؤنڈز کی مکمل چیکنگ  لازمی قرار دی گئی ہے ،ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہر روز ایک ٹیچر یا سٹاف ممبر کو ڈیوٹی دی جائے گی جو چھٹی کے وقت طلبہ کے محفوظ انخلا کی نگرانی کرے گا، جبکہ تمام طلبہ کے جانے تک ڈیوٹی سٹاف کے سکول چھوڑنے پرپابند ی ہو گی ، سرکاری اور نجی سکولوں میں ان احکامات پر فوری عملدرآمد اور سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے ، جبکہ تمام متعلقہ افسران کو 24 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں