دربارباباحاجی شیردیوان پر ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

دربارباباحاجی شیردیوان پر ذہنی  معذور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

بوریوالا،گگومنڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) دربارباباحاجی شیردیوان پر اوباشوں نے زنجیروں سے بندھی ذہنی طور پر معذورمعصوم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔۔۔

بتایاگیاہے کہ گگومنڈی کے نواحی علاقہ میں دربارباباحاجی شیردیوان پرسادہ لوح افرادذہنی بیماریوں کے شکار افراد کے علاج کی خاطر آتے ہیں ا ورانہیں لنگرخانوں میں زنجیروں کیساتھ باندھ دیتے ہیں ،موضع مراد علی ساہوکاکے رہائشی حمدبشیرنے ذہنی طور پرمفلوج اپنی بیٹی(ش) کو دربارپرموجودخادم حسین جٹ کے لنگرخانہ پرزنجیرسے باندھ رکھاتھا،گزشتہ رو ز وہ اپنی بیوی امیراں بی بی کے ساتھ کھانا لینے بازار گیاتو اس دوران عطا محمدچاولیانہ ،منیروسیراورایک نامعلوم ساتھی نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،لنگر خانے والوں نے ملزموں کو فرارکرادیا ،محمدبشیر شکایت کیلئے تھانہ ساہوکا گیا تو ملزموں کو بچانے کی خاطر سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں اورپولیس نے مبینہ طورپرملزموں سے سازبازکرکے اجتماعی زیادتی کی بجائے زیادتی کی کوشش کامقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کاکہناہے کہ دربارپرزنجیروں سے بندھی کئی خواتین زیادتی کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ہربار معاملہ دبا دیاجاتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں