سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو چلنے میں دشواری
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔
وائرل ویڈیو میں پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور ایک دوسرے شخص کو عرفان کھوسٹ کو چلنے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکار اب بہت بوڑھے ہو چکے ہیں اور ویڈیو میں وہ پہلے کی نسبت بہت زیادہ کمزور بھی لگ رہے ہیں۔عرفان کھوسٹ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں بھی مبتلا ہو گئے۔