12وارداتیں،شہری 50لاکھ کی نقدی و اشیا سے محروم
ڈاکوؤں نے ندیم سے 5لاکھ،مستقیم 4اوریاسر سے 3لاکھ روپے لوٹ لئے گھرمیں 25لاکھ کی چوری، مختلف مقامات سے 2کاریں ،3موٹرسائیکل غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 6شہریوں سے سوا24لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ لئے ،دوسری طرف ایک گھر سے 25لاکھ کی نقدی و سونا چوری ،مختلف مقامات سے 3موٹر سائیکلیں اور 2گاڑیاں غائب ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ہنجروال میں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ندیم سے 5 لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی موبائل فون،گڑھی شاہو میں فہیم سے 4لاکھ 40ہزار روپے اور موبا ئل ،رائے ونڈ میں افتخار سے 4 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ،اسلام پورہ میں مستقیم سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں عمر سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں یاسر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں ہی ایک گھر میں گھس کر نامعلوم چور 20 لاکھ روپے مالیتی سونا اور ساڑھے 5 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ، اہلخانہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں ڈیفنس اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ کاہنہ ،برکی اور لاری اڈأ سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔