صرف ایک ڈاٹ بال اور سنچری، بابر کا نیاٹی ٹونٹی ریکارڈ
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالااور کوہلی کا ریکارڈبرابر کر دیا۔
گزشتہ روز بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے اورکوہلی کا ریکارڈ برابرکردیا، اس پوری اننگ کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی،یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹونٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔