امیتابھ اور جیا میری سالگرہ پر رات 12 بجے فون کرتے ہیں:ارشد وارثی

امیتابھ اور جیا میری سالگرہ پر رات  12 بجے فون کرتے ہیں:ارشد وارثی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور انکی اہلیہ جیا بچن ہر سال میری سالگرہ پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں شامل ہوتے ہیں۔۔۔

 اور اس مقصد کے لیے وہ رات ٹھیک 12 بج کر 1 منٹ پر مجھے فون کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انڈسٹری سے جو بے پناہ محبت مجھے مل رہی ہے ، وہ وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔ میرے دوستوں کی تعداد بھی انڈسٹری میں بڑھ رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں