امریکی اداکارہ این ہیتھوے دنیا کی سب سے خوبصورت سٹار قرار
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) فلموں اور ٹیلی ویژن کی امریکی اداکارہ این ہیتھوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت سٹار قرار دیا ہے جو ان کے طویل ہالی ووڈ کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
اپنی 2006 کی فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 44 سالہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ کے باوجود یہ فلم آج بھی ان کے لیے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی نہایت پرجوش انداز میں تذکرہ کیا۔واضح رہے کہ اس فلم کا سیکوئیل یکم مئی کو ریلیز ہونے والا ہے ۔گزشتہ سالوں کے دوران این کو کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے ، جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔