ڈالر کی قدر کم،تولہ سونا 4ہزار900روپے سستا
تولہ سونا 5لاکھ 1ہزار 162، دس گرام 4لاکھ 29ہزار665کا ہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.91 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.92 روپے پر بند ہوئی تھی ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 788ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 01 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار665 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار500 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 145روپے کی کمی سے 8ہزار 417روپے ہوگئی۔