بوریوالا :کار نہر میں جاگری ،خاتون،2 بچیاں جاں بحق

بوریوالا :کار نہر میں جاگری ،خاتون،2 بچیاں جاں بحق

ایک زخمی خاتون کو بچالیا گیا، کار موٹرسائیکل کیساتھ ٹکراکر نہر میں گری 55سالہ فرح ، 4سالہ مرحہ کی لاشیں برآمد ، 1سالہ حورین کی تلاش جاری

بوریوالا(سٹی رپورٹر)بوریوالا کے نواحی گاؤں 407 ای بی کے قریب موٹرسائیکل سے ٹکراکر کار نہر میں جاگری ،جس کے نتیجے میں خاتون اور2کمسن بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، ایک خاتون کو زخمی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 407/ای بی کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد کار  بے قابو ہو کر پاکپتن لنک کینال میں گرنے سے اڈا کمیر کی رہائشی کار ڈرائیور خاتون 55 سالہ فرح بیگم اور 4 سالہ مرحہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے دونوں کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونیوالی 4سالہ مرحہ کی والدہ آمنہ بی بی کو زخمی حالت میں نہر سے نکال لیا جبکہ زخمی آمنہ کی کار میں موجود دوسری بیٹی ایک سالہ حورین فاطمہ کی تلاش کیلئے نہر میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عمران ٹیپو بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں