پاک چین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
وفاقی چیمبر کے سینئر نائب صدر کی شنگھائی میں قونصل جنرل سے ملاقات پراسیسنگ، پیکیجنگ، معیار اور برانڈنگ میں سرمایہ کاری ناگزیر ، ثاقب فیاض
کراچی(بزنس ڈیسک)وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر اور بزنس مین پینل پروگریسیوکے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک چین تجارتی تعلقات کو وسعت دینے ، سرمایہ کاری بڑھانے اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے فروغ کے ذریعے چین کی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ بڑھانے پر زور دیا گیا۔ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان کو خام مال کی برآمد سے آگے بڑھ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طرف جانا ہوگا ،بصورت دیگر چین کی وسیع مارکیٹ میں خاطر خواہ کامیابی ممکن نہیں ہوگی۔انہوں نے زور دیا کہ زرعی اور خوراک کے شعبے میں پراسیسنگ، پیکیجنگ، معیار اور برانڈنگ میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے ۔پاکستانی کسانوں اور برآمدکنندگان کو اپنی پیداوار کو چینی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا تاکہ برآمدی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئی ٹی برآمدات، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں مشترکہ منصوبے اور ڈیجیٹل سروسز کے فروغ کیلئے جدید انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی پارکس میں سرمایہ کاری ضروری ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے اس منصوبے کی پاکستان کی صنعتی ترقی اور پٹروکیمیکل سیکٹر کیلئے اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد نے ایف پی سی سی آئی کی تجارتی سفارتکاری کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ شنگھائی میں قونصلیٹ پاکستانی برآمدکنندگان کو سہولیات فراہم کرے گا، تجارتی روابط کو مضبوط بنائے گا اور چین میں نئے مواقع تلاش کرنے میں بھرپور تعاون کرے گا۔