والد کے تنازعات نے کیریئر متاثر نہیں کیا:دراب
کراچی (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے بیٹے اور اداکار دراب خلیل کا کہنا ہے کہ والد کے تنازعات نے میرے کیریئر کو متاثر نہیں کیا۔
دراب خلیل نے ایک ویب شو میں بتایا کہ میرے والد نے مجھے کام دلوانے کے لیے کبھی کسی کو کوئی فون نہیں کیا، میرے والد نے مجھے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں آپ کو کام دلوانے کے لیے کبھی کسی کو فون نہیں کروں گا ۔اداکار نے بتایا کہ میں فلم ساز بننا چاہتے تھا اور اس کے لیے ہمایوں سعید تک پہنچنے میں مجھے 8 سال لگے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیرل میں منٹو نہیں ہوں میں بھی مجھے ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے کاسٹ کیا، میرے والد نے شوبز میں قدم رکھنے کے لیے میری کوئی مدد نہیں کی، اس مقام تک پہنچنے کے لیے میں نے کئی سال محنت کی ہے ۔