فری لانسرز کا تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا مطالبہ

 فری لانسرز کا تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا مطالبہ

انٹرنیٹ کی سست روی مشکلات میں اضافہ کررہی ،چیئرمین ابراہیم امین

کراچی(بزنس ڈیسک) فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حکومت اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں بلا تعطل اور تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کو یقینی بنائیں۔پیفلا کے چیئرمین ابراہیم امین نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ کی مسلسل سست روی فری لانسرز اور آن لائن کام کرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ۔ابراہیم امین کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کے ممبران کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کی گئی ہے کہ سست اور بار بار منقطع ہونے والا انٹرنیٹ کے علاوہ بجلی کی بار بار بندش، فری لانسرز کیلئے مشکلات بڑھا رہی ہیں۔ بہت سے فری لانسر بروقت پروجیکٹس مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ابراہیم امین نے مزید کہا کہ فری لانسنگ کی معیشت سے وابستہ ہزاروں نوجوان جیسا کہ رائیڈ، ان لائن پلیٹ فارم استعمال کر ے والے ڈرائیورز اور فوڈ ڈلیوری کرنے والے بھی سست انٹرنیٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی یومیہ آمدنی پر پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں